Posts

Showing posts from March, 2020

دستارعشق

Image
پیار میں جسم کو یکسر نہ مٹا ، جانے دے قربتِ لمس کو گالی نہ بنا ، جانے دے تُو جو ہر روز نئے حسن پہ مر جاتا ہے تُو بتائے گا مجھے عشق ہے کیا ؟ جانے دے جانتا ہوں کہ تجھے کون سی مجبوری تھی اب میرے سامنے ٹسوے نہ بہا ، جانے دے چائے پیتے ہیں کہیں بیٹھ کے دونوں بھائی جا چکی ہے نا ؟ تو بس چھوڑ ! چل آ ، جانے دے

دستارعشق

Image
میری تھم تھم جاوے سانس پیا میری آنکھ کو ساون راس پیا تجھے سُن سُن دل میں ہُوک پیا تیرا لہجہ بہت اداس پیا تیرے پیر کی خاک بنا ڈالوں میرے تن پہ جتنا ماس پیا تُو ظاہر بھی تُو باطن بھی تیرا ہر جانب احساس پیا تیری نگری کتنی دور سجن میری جندڑی بہت اداس پیا میں چاکر تیری اذلوں سے تُو افضل، خاص الخاص پیا مجھے سارے درد قبول سجن مجھے تیری ہستی راس پیا

دستارعشق

Image
خزاں کی رُت میں گلاب لہجہ ، بنا کے رکھنا ، کمال یہ ھے ھوا کی زد پہ دِیا جلانا ، جَلا کے رکھنا ، کمال یہ ھے ذرا سی لغزش پہ ، توڑ دیتے ھیں سب تعلق زمانے والے سو ایسے ویسوں سے بھی تعلق بنا کے رکھنا ، کمال یہ ہے کسی کو دینا یہ مشورہ کہ ، وہ دُکھ بچھڑنے کا بھول جائے اور ایسے لمحے میں اپنے آنسو چھپا کے رکھنا ، کمال یہ ہے خیال اپنا ، مزاج اپنا ، پسند اپنی ، کمال کیا ھے جو یار چاھے وہ حال اپنا بنا کے رکھنا ، کمال یہ ھے کسی کی راہ سے خدا کی خاطر ، اٹھا کے کانٹے ، ھٹا کے پتھر پھر اس کے آگے نگاہ اپنی جھکا کے رکھنا ، کمال یہ ھے وہ جس کو دیکھے تو دکھ کا لشکر بھی لڑکھڑائے ، شکست کھائے لبوں پہ اپنے وہ مسکراھٹ سجا کے رکھنا، کمال یہ ھے ھزار طاقت ھو، ھوں سو دلیلیں پھر بھی لہجے میں عاجزی سے ادب کی لذت ، دعا کی خوشبو ، بسا کے رکھنا ، کمال یہ ھے مبارک صدیقی